پنجاب (مانند نیوز)پنجاب ملکی و غیرملکی اداروں کا ایک ہزار 691 ارب روپے کا مقروض ہے۔اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق پنجاب کے قرضوں میں گزشتہ جون کے مقابلے میں مارچ تک تقریباً 66 ارب کی کمی آئی ہے۔ جون 2025 میں قرضوں کا حجم ایک ہزار 757 ارب روپے تھا جو کم ہو کر ایک ہزار 691 ارب روپے ہے۔ دسمبر سے مارچ کے درمیان قرضوں میں 13.2 ارب روپے کمی آئی۔پنجاب کے ذمہ قرضوں میں 42 فیصد قرض بین الاقوامی ترقیاتی اداروں سے لیا گیا ہے، 20 فیصد ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور 18 فیصد قرضہ جات چین سے حاصل کر رکھے ہیں۔محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت کو رواں مالی سال کے اختتام تک قرضوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے