0

دریائے پنجکوڑہ میں ڈوبنے والے سیاح کی نعش برآمد

دیربالا(شیخ ابوسعید) دریائے پنجکوڑہ میں ڈوبنے والے سیاح کی نعش برآمد، دریائے پنجکوڑہ نے ایک ہفتے میں پانچ افراد کو نگل لیا، ریسکیو لاشیں ڈھونڈنے تک محدود کسی کو زندہ ریسکیو نہیں کیا گیا، عید سے قبل ڈوبنے والے گرڑی نہاگ درہ کے نوجوان کی نعش تاحال نہ مل سکیں، مقامی انتظامیہ بھی خواب خرگوش کے مزے لے کر دریائے میں نہانے کے لیے کوئی ایس او پیز وضع کرسکے اور نہ ریسکیو کی دریا کنارے موجودگی یقینی بنا دی، تفصیلات کے مطابق ضلع دیربالا کے دریائے پنجکوڑہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نہاتے ہوئے ڈوبنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئ جن میں بی بیوڑ املکنار پل مقام، واڑی مقام، چاپر پل مقام سیاح اور گرکوی عشری درہ مقام پر ڈوبنے والی خاتون سمیت پانچ افراد شامل ہیں پروسو ڈوبنے والے ثمرباغ کے رہائشی سیاح کی نعش الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے گزشتہ روز کچھ فاصلے پر برآمد کرلی جبکہ عید سے قبل واڑی کے مقام پر ڈوبنے والے گرڑی نہاگ درہ کے نوجوان کی لاش ڈھونڈنے کے لیے فلاحی تنظیموں کے رضاکاروں کی دریائے پنجکوڑہ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ویلیج چئیرمن میاں عمیر علی نے دریائے پنجکوڑہ میں گرڑی کے نوجوان کی لاش ڈھونڈنے کی آپریشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122دیربالا کی کار کردگی لاشوں کے ساتھ تصآویر بنوانے تک محدود ہوچکی ہے ریسکیو 1122 نے اج تک ڈوبنے والوں میں کسی کو زندہ شاہد اس لیے نہیں بچائی کہ وہ دریائے کنارے موجود ہونے کے بجائے دریائے پنجکوڑہ میں ڈوبنے کی کال کا انتظار کرتے ہیں میاں عمیر علی کے مطابق افسوسناک امر یہ ہے کہ ہر سال دریائے پنجکوڑہ میں درجنوں افراد ڈوب جاتے ہیں لیکن انتظامیہ نے دریائے پنجکوڑہ میں تفریح اور نہانے کے لئے کوئی ایس اوپیز جاری نہیں کردی,

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں

16 + sixteen =