پشاور (مانند نیوز)محکمۂ صحت خیبرپختونخوا کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عید تعطیلات میں صحت کی سہولتوں کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

صوبائی محکمۂ صحت کے پی نے عید کے دوران صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز 24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمۂ صحت نے روڈ ٹریفک حادثات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی یونٹس میں اضافی عملہ تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

کے پی حکومت نے محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے ڈھائی ارب واپس لے لیے

مراسلے میں ایمرجنسی وارڈز میں میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کی مکمل دستیابی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمۂ صحت کے پی کے مراسلے میں تمام ضلعی ہیلتھ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو جامع ڈیوٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عید کے دوران اسپتالوں میں عملے کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے