اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعظم شہباز شریف چین کا 4 روزہ کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی نائب وزیر اور سی ای ای سی تعاون سیکریٹریٹ کی سیکریٹری جنرل نے وزیراظم کو الوداع کیا۔

واضح رہے کہ دورۂ چین کے دوران وزیراعظم کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوئیں، جس میں دو طرفہ تعاون اور خطے میں امن و امان سے متعلق گفتگو کی گئی۔

امن کی کوششوں کی حمایت پر چینی قیادت کا مشکور ہوں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

چین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اعزاز میں عظیم عوامی ہال میں پُروقار استقبالیے کا انعقاد کیا گیا، چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا، دونوں وزرائے اعظم نے اپنے اپنے وفود کا تعارف کروایا، تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کو چین کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف اور چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے