لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر ڈیزل کی قلت برقرار رہی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔فیصل آباد کے متعدد پیٹرول پمپس پر ڈیزل کی قلت برقرار رہی جس کے باعث شہریوں کو ڈیزل کی تلاش میں مارے پھرنا پڑ رہا۔اوگرا کی دھمکیاں اور محکمہ پیٹرولیم کی کارروائیاں بھی ڈیزل کے حصول میں کام نہ آ سکیں۔نجی پیٹرول پمپس پر شہریوں کو ڈیزل فراہم نہیں کیا جا رہا اور ڈیزل نہ ملنے سے شہری خوار ہونے لگے ہیں۔متعدد نجی پیٹرول پمپس پر ڈیزل کی عارضی بندش کا اشتہار لگا دیا گیا ۔ ڈیزل کی ممکنہ قیمت بڑھنے پر نجی آئل کمپنیوں نے سپلائی بند کر دی ۔