اسلام آباد (مانند نیوز) وفاقی اور صوبائی لا افسران کی تعیناتی کے لیے لازمی اہلیت اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کی ماہانہ مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویزات کے مطابق وفاق میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے امیدوار کا سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے کی اہلیت رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے لیے سپریم کورٹ کا ایڈووکیٹ ہونا اور ہائیکورٹ میں کم از کم 10 سال وکالت کا تجربہ لازمی ہے، جبکہ سندھ میں اس عہدے کے لیے ہائیکورٹ میں کم از کم 7 سال کا تجربہ درکار ہے۔ دستاویزات کے مطابق بلوچستان میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے لیے ہائیکورٹ کا جج بننے کی اہلیت کے ساتھ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر کم از کم 3 سال کا تجربہ بھی ضروری ہے۔ لا افسران کی ماہانہ مراعات کے حوالے سے دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو 7 لاکھ 26 ہزار روپے، پنجاب میں 6 لاکھ 90 ہزار روپے، خیبر پختونخوا میں 5 لاکھ 76 ہزار روپے جبکہ بلوچستان میں 3 لاکھ 10 ہزار 400 روپے ماہانہ مراعات دی جاتی ہیں۔ وفاق میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کی ماہانہ مراعات 3 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی ماہانہ مراعات 5 لاکھ 70 ہزار روپے، سندھ میں 4 لاکھ 94 ہزار روپے، خیبر پختونخوا میں 4 لاکھ 22 ہزار روپے اور بلوچستان میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے ہیں، اسی طرح وفاق میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی ماہانہ مراعات 2 لاکھ 4 ہزار روپے مقرر ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے