اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے درمیان بات چیت کا آغاز، دونوں ٹیموں کے درمیان فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان ہے۔

دونوں فیڈریشنز نے ابتدائی بات چیت میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ اور ڈویلپمنٹ پروگرام پر بات چیت ہوئی۔

پی ایف ایف عہدیداران اور ارجنٹائن فٹبال نمائندوں کے درمیان آن لائن گفتگو میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ورلڈ کپ کے بعد پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان فرینڈلی میچ کے انعقاد پر ابتدائی بات چیت کی گئی، فرینڈلی میچ کے انعقاد کے معاملے پر دونوں فیڈریشن نے مزید کام پر اتفاق کیا۔

فیڈریشنز کے معاملات طے پا گئے تو اس سال پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان فرینڈلی میچ ہوسکتا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان کوچنگ اور ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی، پروگرام کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبال کوچز پاکستان آئیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے