0

جنگ بندی کے بعد فضائی حدود کھلتے ہی عراق کا فلائٹ آپریشن بحال

اسلام آباد (مانند نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد فضائی حدود کھلتے ہی عراق کا فلائٹ آپریشن بھی فعال ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران بغداد، بصرہ اور ایربل ایئر پورٹس سے 12 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: پاکستان سے 37 پروازیں منسوخ، اندرون و بیرونِ ملک فضائی آپریشن متاثر

سب سے پہلے اردن کی قومی ایئر لائن نے امان سے بغداد کی 2 پروازیں آپریٹ کیں، فلائی دبئی نے بھی دبئی سے طویل روٹ اختیار کر کے بصرہ کی 2 پروازیں چلا دیں۔

عراقی ایئر ویز کی 40 دن بعد بغداد سے پہلی پرواز کی استنبول روانگی ہوئی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل عارضی جنگ بندی ہوتے ہی عراق نے فضائی حدود بحال کر دی تھیں، عراق کی فضائی حدود میں امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں