شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ قومی جرگے کے فعال رکن، معروف سماجی و فلاحی کارکن علی باش خان کی والدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ واحد خان، فضل ربی اور ا براہیم خان کی بھی والدہ تھی جبکہ ملک ماسم خان کی بیوہ جبکہ ڈی ایس پی شیرحسن کی ساس تھی۔مرحومہ کی نماز جنازہ مقامی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،علاقہ عمائدین، عزیز و اقارب،صحافیوں،وکلاء اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سینئر صحافی روزنامہ جنگ گروپ کے نمائندہ انور حسین، شانگلہ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب حسین، عصمت علی خان،ذیشان حسین اور دیگر صحافیوں نے علی باش خان کے گھر جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ دعاء میں مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔شانگلہ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر رفتاب حسین اور دیگر صحافیوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ علی باش خان اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔علاقے کے دیگر سماجی و سیاسی افراد نے بھی مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے