شانگلہ(مانند نیوز)ضلع کوہستان لوئر میں تعلیم کے فروغ کیلئے داخلہ مہم 2026 کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول پٹن میں ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان، ڈپٹی ڈی ای او اورنگزیب خلیل، ڈی ای او (زنانہ) ساجدہ سخی سمیت محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طارق محمود نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہیں اور موجودہ دور میں وہی اقوام کامیاب ہیں جو تعلیم کے میدان میں آگے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کی کنجی ہے اور اس کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔انھوں نے مزید کہا کہ کوہستان لوئر ایک پسماندہ ضلع ہے جہاں تعلیمی شرح کم ہونے کے باعث ترقی کا عمل متاثر ہو رہا ہیں لہٰذا یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں قرآن و حدیث کے حوالہ دیتے ہوئے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ قرآن پاک کی پہلی وحی اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اسلام میں علم کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ اسی طرح حدیث نبوی ﷺ طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم ومسلمۃکا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان نے اپنے خطاب میں بتایا کہ رواں سال ضلع کوہستان لوئر میں مجموعی طور پر 8 ہزار 400 بچوں کے سکولوں میں داخلے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں بچیوں کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو بروقت سکولوں میں داخل کرائیں تاکہ وہ جدید تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو باقاعدہ داخل کر کے انرولمینٹ مہم کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں ایک آگاہی واک بھی منعقد کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر طارق محمود، ڈی ای او مظفر علی خان اور دیگر افسران نے کی۔ واک گورنمنٹ پرائمری سکول پٹن سے شروع ہو کر پٹن بازار کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی دوبارہ سکول میں اختتام پذیر ہوئی۔ واک کا مقصد عوام میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنا اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے کی ترغیب دینا تھا۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بھر میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ تقریب کے اختتام پر ضلع میں تعلیم کے فروغ، داخلہ مہم کی کامیابی اور ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے