سخاکوٹ(مانند نیوز) تاج گھی ملز سخاکوٹ سے بغیر نوٹس نکالے گئے مزدور وں نے فوری طور پراپنے بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ہمیں بغیر کسی نوٹس کے ملزسے نکال دئیے گئے اگر ہمیں بحال نہیں کیا گیا تو درگئی بازار میں دھرنا دینگے۔ان خیالات کااظہار تاج گھی ملزسخاکوٹ میں گذشتہ پندرہ سے بیس سال تک ملز میں کام کرنے والے تقریبا چالیس کے قریب مزدورں کے رہنماؤں روخان شلمان، ذیشان خان، نادر خان مجیب الرحمان اور نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع ملاکنڈ کے صدر قاضی رشید احمد نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم گذشتہ پندرہ، بیس سالوں سے لیبر، الیکٹریشن، پراسیس اپریٹر،میکنکل فورمین وغیرہ پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے تھے کہ گذشتہ دونوں ہمیں بغیرنوٹس کے مل سے نکال دئیے گئے ہیں، اگر مل واقعی بند ہیں تو پھر ہمیں قانون اور لیبر لاء کے مطابق اپنی گریجویٹی دی جائے، دوران ملازمت بھی ہمارے ساتھ بہت دھوکہ اور زیادتی کی گئی تھی لیبر افیسرز کیساتھ گٹھ جوڑ کرکے ہمیں سالوں سال کم تنخواہ ادا کی جارہی تھی جبکہ ملازمت سے نکالنے کی دھمکی دیکر ہمیں اپنی تنخوا زیادہ بتانے کا کہا جاتا تھا، اس موقع پر مذاکرات کیلئے ایک آٹھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، اور کہا گیا کہ ہم روزگار یا ملز کیخلاف نہیں تاہم ہمارے اپنے قانونی حقوق ہیں ہمیں وہ دی جائے، ہم اسسٹنٹ کمشنر درگئی ریاض محسود کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے مسئلہ کو دو دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کردی، اور امید کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ ادارے ہمیں اپنی جائز حقوق اور حلال م روزگار فراہم کرینگے، اس کے بعد بھی اگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی تو ہم درگئی بازار میں دھرنے دینگے، ہم کسی کواپنے بچوں کے منہ سے نوالہ چھینے نہیں دینگے۔اگر ہمیں ہماراحق نہیں دیا گیا توہم لیبر کورٹ جائینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ریکارڈ میں ردبدل بھی کیا گیا ہے سرکاری تنخواہ چالیس ہزار ہے جبکہ ہمیں اٹھائیس ہزار روپے تنخواہ دیا جاتا تھااس کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی اٹھ گھنٹے ہے جبکہ ہم سے بارہ گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی تھی۔مقررین نے ملاکنڈ سے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں فوری طور پر بحال نہیں کیا گیا تو ہم درگئی بازار میں دھرنا دینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے