اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطے کے اہم ممالک کا دورہ ری شیڈول کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پہلے سعودی عرب پھر قطر اور آخر میں ترکیہ جائیں گے جہاں وہ دوست ممالک سے سفارتی معاملات پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے اس دوران آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور امریکا ایران مذاکرات کے اگلے دور پر بھی مشاورت متوقع ہے۔
ایران امریکا تنازع طے کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، شہباز شریف، اولین ترجیح جنگ بندی ہے، چین
وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، اس دوران اہم دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر علاقائی و عالمی صورتِ حال اور اسلام آباد مذاکرات پر بھی مشاورت ہو گی۔
علاوہ ازیں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی غور ہو گا۔