اسلام آباد (مانند نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے گلگت بلتستان الیکشن میں بلا روک ٹوک انتخابی مہم کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

بیرسٹر گوہر نے انتخابی مہم کےلیے اسکردو پہنچنے پر کہا کہ یہ انتخاب محض اقتدار کے حصول کی جدوجہد نہیں بلکہ جی بی میں جمہوریت کے تعین کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سوچ، کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے کی بنیاد پر مینڈیٹ لینا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل جیونیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سب موجود تھے، سوائے ان کے جو بیرون ملک تھے، تمام ایم پی ایز وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 92 ارکان میں سے 25 سے زائد غیر حاضر تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے