کراچی (مانند نیوز) میں مبینہ پین بم معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا، سی ٹی ڈی کی تحقیقات میں واقعے کے اصل محرکات سامنے آ گئے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق نوجوان کو کوئی پین بم نہیں ملا تھا اس نے جھوٹ بولا تھا، نوجوان اپنے کزن کی سالگرہ کی تقریب کے لیے پٹاخہ لایا تھا۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان پٹاخہ چلانے کے دوران ہاتھ میں پھٹ جانے کے باعث زخمی ہوا، پٹاخہ سالگرہ کی تقریب کے لیے خریدا گیا تھا۔

ویڈیو زخمی شخص کے کزن کے موبائل سے حاصل کی گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی شخص کے ہاتھ میں پٹاخہ پھٹا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں سڑک کنارے ملنے والی مشتبہ شے پھٹنے سے شہری زخمی ہو گیا تھا۔

شہری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ماڈل کالونی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ سڑک پر مشکوک شے نظر آئی اور جیسے ہی اسے اٹھا کر دیکھنے کی کوشش کی تو وہ پھٹ گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے