اسلام آباد (مانند نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 27-2026ء کے لیے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور سے جاری بیان میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں 3 ماہ کا بجٹ پیش کرنا چاہتے تھے، لیکن اس میں قانونی سقم آڑے آگیا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ پورے سال کا بجٹ پیش نہ کرنے سے صوبے کو معاشی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پارٹی نے صوبے کے وسیع تر مفاد میں وزیراعلیٰ کو پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کی تجویز دی، صوبائی بجٹ جمعہ 19 جون کو پیش ہو سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے