اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے موازنہ کرنے والے صحافی کو خاموش کرا دیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صحافی نے سوال کیا کہ بابر اکثر اننگز کو سنبھالتے ہیں مگر مکمل نہیں کرتے، کیا ان کا موازنہ ویرات کوہلی سے مناسب ہے، جو اپنے انداز کے بیٹر ہیں اور میچ کو آخر تک لے جاتے ہیں یا اس موازنے کو بالکل ترک کرنا چاہیے۔

بابر نے سخت انداز میں جواب دیا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ یہ سوال کیوں کر رہے ہیں، مگر آئیے اس موازنے کو چھوڑ دیتے ہیں، اہم بات حالات اور میچ کی صورتِ حال ہے، ٹیم کو کیا ضرورت ہے، رن ریٹ کیا ہے اور پچ کیسا برتاؤ کر رہی ہے، ان سب چیزوں کو دیکھ کر ہی آپ اپنی حکمتِ عملی بناتے ہیں اور کھیلتے ہیں۔

جیسا فین چاہ رہے ویسا کر نہیں پا رہا، بابر اعظم

انہوں نے اعتراف کیا کہ ہر اننگز منصوبے کے مطابق نہیں جاتی، کبھی پچ آسان لگتی ہے، مگر چیزیں آپ کے مطابق نہیں ہوتیں، شاٹس گپس میں نہیں جاتے یا مطلوبہ رنز نہیں ملتے، ایسے لمحات میں میں خود سے بات کرتا ہوں، اپنی طاقتوں کو یاد کرتا ہوں اور اپنے کھیل کے پلان پر قائم رہتا ہوں۔

میچ ختم کرنے کے بارے میں سوال پر بابر نے کہا کہ آپ سوچ سکتے ہیں کہ میں میچ ختم نہیں کرتا، مگر میں نے کئی میچ ختم کیے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے