سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا سانحہ جانی خیل کے حوالے سے جاری کوششیں رنگ لے آئیں۔صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی قیادت میں مروت قوم کے مشران کے مخلصا نہ اور برادرانہ طویل کوششوں سے وزیر قوم دھرنے کے مشران کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے جنوبی اضلاع میں سانحہ جانی خیل انسانیت کے دل سوز واقعہ کو اپنا سانحہ سمجھ کر صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کے مصالحتی کردار امن کو بحال کرنے کی ایک بہت بڑی کوششں ہے جو انشاء اللہ مدتوں تک یاد رکھا جائیگا۔صوبائی حکومت اور وزیر قوم کے مشران نے سانحہ جانی خیل کے متعلق رات گئے تحریری معاہدہ پر دستخط کئے معاہدے کے موقع پر وزیر اعلی محمود خان نے صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور مروت قوم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے