اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی ویکسین رجسٹریشن بندکر دی گئی۔ ہیلتھ کئیر ورکرز کی ویکسین رجسٹریشن ایک ہفتے سے رکی ہوئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)نے کہا کہ ہیلتھ کئیر ورکرز کو ویکسین رجسٹریشن کے لیے ڈیڑھ ماہ سے زیادہ وقت دیا گیا تھا، اب ہیلتھ کیئر ورکرز کو ہسپتال جا کر رجسٹریشن کے لیے کہا گیا۔ صرف60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن جاری ہے جن ہیلتھ کئیر ورکرز کی رجسٹریشن ہو چکی ان کی ویکسی نیشن جاری ہے۔ رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکیسن کی دوسری ڈوز لگانا شروع کر دی گئی۔دوسری جانب رہنما ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسفندیار نے کہا کہ پورے ملک میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن بند کردی گئی، جو ایک افسوسناک بات ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح11 اعشاریہ 2 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے