اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گیری سوبرز کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

اس حوالے سے اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ نے اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے، گیری سوبرز نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ انہوں نے دکھایا کہ اس کھیل میں کیا کچھ ممکن ہے۔

بابر اعظم نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام میں کہا کہ گیری سوبرز کی مہارت سے کئی نسلوں نے سیکھا اور آنے والی نسلیں بھی سیکھتی رہیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ان کے اہلِ خانہ اور ویسٹ انڈیز کے عوام کے ساتھ اظہارِ افسوس کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر سر گارفیلڈ سوبرز عرف گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے