پنجاب (مانند نیوز) پولیس نے اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے 3 اہم رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب پولیس نے مولانا عبدالغفور حیدری، امیر پنجاب مولانا امجد خان اور ملک اویس کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے استفسار کیا کہ مولانا عبدالغفور حیدری ممبر قومی اسمبلی ہیں، پوچھتے ہیں کہ کیا ان کی گرفتاری اسپیکر ایاز صادق کی اجازت سے کی گئی ہے؟

اسلم غوری نے مزید کہا کہ حکومت سے فوری طور پر گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے