اسلام آباد (مانند نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں آج بھی کویت، اردن اور بحرین میں متعدد امریکی فوجی اڈوں پر مزید ڈرون حملے کیے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے ممالک کو مناسب ردِعمل کی توقع رکھنی چاہیے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کویت کے کیمپ عذیری، علی السالم ایئر بیس اور عریفجان سپورٹ سینٹر پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک جبکہ اردن کے موفق السلطی (الازرق) ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی فوج کے مطابق بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئر بیس کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا، حملے میں امریکی فوج کے طیاروں کی پارکنگ، ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات اور بیس سے منسلک کئی پلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بوشہر کے قریب ایک امریکی MQ-9 ڈرون مار گرایا، جبکہ شمالی بحرِ ہند میں ایک امریکی بحری جہاز پر ساحل سے سمندر میں مار کرنے والا کروز میزائل داغا گیا۔

پاسدارانِ انپلای کی جانب سے آبنائے ہرمز میں امریکی حمایت یافتہ 4 بحری جہازوں کو روکنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کے جنوب میں ۔

دوسری جانب اردن کی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے دوران اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 10 میزائل مار گرائے، جبکہ کویتی فوج نے بھی دوسری مرتبہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دینے کی تصدیق کی ہے۔

بحرین میں چند گھنٹوں کے دوران چوتھی مرتبہ فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے