پشاور(مانند نیوز) غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (GIKI) میں پاکستان کی تیزی سے تبدیل ہوتی آٹو موٹو انڈسٹری، جدید صنعتی رجحانات، روزگار کے مواقع اور طلبہ کے لیے عملی تربیت کے نئے راستوں کے حوالے سے ایک خصوصی اور معلوماتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں لکی موٹر کارپوریشن (LMC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد فیصل نے طلبہ سے خصوصی گفتگو کی،جس کا مقصد طلبہ کو ملکی آٹو موٹو صنعت کی موجودہ صورتحال، مستقبل کے رجحانات، پیشہ ورانہ تقاضوں اور صنعت سے وابستہ عملی تربیتی و کیریئر کے مواقع سے آگاہ کرنا تھا،اس موقع پر طلبہ نے صنعت کے ماہر سے براہِ راست سوالات کیے اور اپنے مستقبل کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی،ترجمان غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی عائشہ فرمان کی مطابق یہ نشست GIKI کی جانب سے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ تھی، جس کا مقصد طلبہ کو کلاس روم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی اور پیشہ ورانہ ماحول سے روشناس کرانا ہے،اس موقع پر غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ جدید صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے علمی قابلیت کے ساتھ عملی مہارتیں بھی رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ادارے میں موجود جدید ترین لیبارٹریز طلبہ کو تحقیق، تجربات اور عملی تربیت کے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہیں،ریکٹر غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ ادارے کی لیبارٹریز ISO سرٹیفائیڈ ہیں اور معروف صنعتی اداروں کی تکنیکی ضروریات اور معیار کے مطابق کام کر رہی ہیں، انہوں نے GIKI کے مختلف شعبوں کے فیکلٹی ممبران کا تعارف بھی کرایا اور طلبہ کی علمی و پیشہ ورانہ نشوونما، تحقیق، جدت اور صنعت سے مضبوط روابط کے قیام میں فیکلٹی کے کردار کو اجاگر کیا،لکی موٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد فیصل نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لکی موٹر کارپوریشن پاکستان میں اعلیٰ معیار کی آٹو موٹو مصنوعات کی تیاری اور ملکی آٹو موٹو سیکٹر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے بتایا کہ لکی موٹر کارپوریشن پاکستان کی واحد آٹو موٹو کمپنی ہے جو دو عالمی برانڈز، Kia اور Peugeot، کو ایک ہی چھت تلے اسمبل اور مارکیٹ کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ کمپنی کے پیداواری اور تکنیکی معیار کو عالمی سطح کی کمپنیوں کے ساتھ تکنیکی تعاون حاصل ہے،محمد فیصل نے تعلیمی اداروں اور آٹو موٹو انڈسٹری کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعات اور صنعت کے درمیان مضبوط روابط طلبہ کو عملی تجربہ، تربیتی مواقع، انٹرن شپ اور مستقبل میں روزگار کے بہتر راستے فراہم کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ لکی موٹر کارپوریشن پاکستان کی آٹو موٹو صنعت کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس امر کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ صارفین مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی حفاظت، معیار اور قابلِ اعتماد کارکردگی پر مکمل اعتماد کرسکیں،نشست کے اختتام پر سوال و جواب کی خصوصی نشست بھی ہوئی، جس میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ نے محمد فیصل سے آٹو موٹو صنعت کے مستقبل، کیریئر کے مواقع، انٹرن شپ، پیشہ ورانہ مہارتوں اور پاکستان میں صنعت کے بدلتے ہوئے رجحانات کے حوالے سے مختلف سوالات کیے،ترجمان غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی عائشہ فرمان کی مطابق دونوں اداروں کی جانب سے طلبہ کی تربیت، انٹرن شپ، مہارتوں کی ترقی، تحقیق اور صنعتی تجربے سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا،ترجمان غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان اس نوعیت کی سرگرمیاں طلبہ کو عملی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں نکھارنے اور مستقبل کے لیے بہتر کیریئر مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے