اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ جو گزر گیا وہ ماضی ہو چکا، اب ساری توجہ سری لنکا کی سیریز پر ہے۔ راستہ کسی کا بند نہیں ہوا، جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ اگلا ورلڈ کپ پاکستان میں ہے، اس سے قبل نئی پلیئرز کے ساتھ ٹیم تیار کرنا ہے۔ 

گزشتہ ورلڈ کپ پر بات کرتے ہوئے فاطمہ ثناء نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہم پاور پلے اچھا کر رہے تھے لیکن مڈل اوور میں اچھا نہیں کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو گزر گیا وہ ماضی ہو چکا، اب ساری توجہ سری لنکا کی سیریز پر ہے۔ ٹیم نے ون ڈے میں اچھا پرفارم کیا ہے۔ 

فاطمہ ثناء نے کہا کہ مائنڈ سیٹ بہتر کرنا ہوگا تاکہ پریشر اچھا ہینڈل کرسکیں، سری لنکا کا موسم کراچی جیسا ہی ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے