اسلام آباد (مانند نیوز) کلچر لٹریچر آرٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز حکومت خیبر پختونخوا کے تعاون سے خانسپور میں تین روزہ نیٹ ورکنگ اور مہارتوں کے فروغ پر مبنی کیمپ "اسکل جنکشن 2026” کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو سیکھنے، باہمی تعاون، نیٹ ورکنگ اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا، ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان بامعنی روابط کو فروغ دینا تھا۔ کیمپ کی نمایاں سرگرمیوں میں "دی شیئر پوائنٹ لائیو” سیشن شامل تھا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار ماہرین نے اپنے تجربات، مشاہدات اور عملی رہنمائی شرکاء کے ساتھ شیئر کی۔ اس موقع پر ہونے والے کھلے مکالموں نے شرکاء کو ماہرین سے براہِ راست سیکھنے اور مختلف موضوعات پر نئی جہتوں سے آگاہی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ "اسکل شاپ” کے عنوان سے منعقدہ ایک اور اہم سیشن میں کاروباری صلاحیتوں اور جدت پر توجہ مرکوز کی گئی، جہاں شرکاء کو کاروبار کے بنیادی اصولوں، اسٹارٹ اپس اور چھوٹے کاروباروں کے لیے دستیاب مالی معاونت کے مواقع سے آگاہ کیا گیا، جبکہ جدید کاروباری تصورات کو پائیدار منصوبوں میں تبدیل کرنے کے لیے عملی رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ کیمپ کے دوران مختلف تعاملی مباحث، نیٹ ورکنگ سرگرمیوں اور مشترکہ عملی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، جن کا مقصد شرکاء میں قیادت، مؤثر ابلاغ، ٹیم ورک، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں، اختراعی سوچ اور مسلسل سیکھنے کے رجحان کو فروغ دینا تھا۔کلاڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ اس کیمپ ک امقصد نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کو عملی مہارتوں اور مؤثر نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نوعیت کے اقدامات کا مقصد نوجوانوں میں قیادت، اختراع اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دے کر ایسی باصلاحیت افرادی قوت تیار کرنا ہے جو پائیدار سماجی اور معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔



By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے