کالام (مانند نیوز) کالام کے علاقے مٹلتان میں گلیشیئر ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو کے ذرائع کے مطابق 7 افراد گلیشیئر کی زد میں آ گئے جن میں سے 3 زخمی ہوئے اور 1 شخص لاپتہ ہے۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق زد میں آنے والے 3 افراد محفوظ رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔