سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈی پی او عمران خان کا ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب کے ہمراہ  انسداد پولیو مہم کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ پولیو کی ٹیموں کے ساتھ تعینات نفری چیک، فول پروف سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے پر اطمینان کا اظہار۔ جبکہ ڈی پی او کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ بچکن احمد زئی BHU اور تجوڑی ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلا ئے۔ اس موقع پر ڈی پی او لکی مروت نے پولیو کی مختلف ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو چیک کیا اور پولیو کے عملے سے سیکیورٹی کے حوالہ سے دریافت کیا جس پر پولیو کے عملے نے سیکورٹی کے انتظامات اور اہلکاروں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔سیکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کرتے ہوئے انہوں نے پولیو کی ٹیموں کے ساتھ تعینات نفری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کی ٹیموں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اسلئے ہمہ وقت چاک و چوبند رہیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔درئں اثنا ڈی پی او لکی مروت عمران خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس ایک انتہائی خطرناک اور موذی مرض ہے اپنی آنے والی نسلوں کو مفلوج ہونے سے بچانے کے لئے اپنے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پھلائیں۔ ہم سب نے مل کر اس وائرس کے خلاف لڑنا ہے اور پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے اس لئے تمام شہری محکمہ صحت کے ٹیموں اور پولیس جوانوں کے ساتھ تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے