اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں آئی ٹی ایکسپرٹ مسعود جبار، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ، چئیرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی عامر ہاشمی، سی ای او این آئی ٹی بی سید شبہات علی شاہ موجوداجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لئے مختلف قلیل، وسط اور طویل المدت اقدامات پر غوروزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت آئی ٹی کے شعبے میں پانچ ارب ڈالر زرمبادلہ کمانے کا پوٹیشنل موجود ہے تاہم سیکٹر منظم نہ ہونے اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ استعداد سے بہت کم ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ ملک کے نوجوانوں کے پوٹیشنل کو برے کار لانے کے حوالے سے آئی ٹی سیکٹر کلیدی اہمیت کا حامل ہیآئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے ملک میں بے انتہا پوٹیشنل موجود ہے: وزیرِ اعظم کوویڈ کی وجہ سے جہاں مختلف چیلنجز سامنے آئے ہیں وہاں گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کے حوالے سے آئی ٹی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں حکومت آئی ٹی سیکٹر کے ماہرین خصوصا فری لانسرز کو منظم کرنے کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے وزیرِ اعظم نے ملک میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایس ٹی زیز کا قیام آئی ٹی سیکٹر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی قلیل، وسط اور طویل المدت حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس پر فوری عمل درآمد شروع کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے