جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودکے علاقہ شاہ کس قبیلہ کھٹیا خیل کے زیلی شاخ سرفراز خیل کے مشران میجر انار گل،حاجی کمیاگل،حاجی غلام،حاجی نورمحمد اور گل حبیب نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شاہ کس زمان خیل میں ہمارا پانچواں حصہ ہے جس میں ہمارے ساتھ پہلے زیادتی ہوئی ہے جبکہ اب ہمارے ساتھ مزید زیادتی کی جارہی ہے اور ہمارے زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ زورا خیل سردار اعظم اور میاں جان مسلح ہوکر ہمارے زمین میں مداخلت کرتے ہوئے مورچہ زن ہوتے ہیں اور ہمارے زمین پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے بڑا تصادم ہونے کا خدشہ موجود ہے۔جبکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے چیک پوسٹوں سے ہوتے ہوئے بھی یہ لوگ بھاری اسلحے سمیت گزرتے ہیں اور ہماری زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے تصادم کا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم سیکیورٹی فورسز،جمرود پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل طور پر مایوس ہے کیونکہ مزکورہ ادارے صرف اور صرف امیروں کا ساتھ دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر مزکورہ زمین پر تصادم ہوا اور کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان ہوا تو اسکی ساری زمہ داری سیکیورٹی فورسز،پولیس اور انتظامیہ پر عائد ہو گی۔انہوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا،آئی جی ایف سی،آئی جی پی،سیکٹر کمانڈر،ڈی پی او خیبر سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ زمین پر تصادم روکنے اور امن کی فضاء خراب ہونے سے بچانے کے لئے فوری طور پر ایسے مسلح افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔