ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہانصاف سستا بازار میں شہریوں کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کی جائیں گی۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے انصاف سستا بازار حویلیاں کے دورہ  کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاایبٹ آباد کے بعد تحصیل حویلیاں کے شہریوں کے لیے انصاف سستا بازار میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے حویلیاں ریلوے سٹیشن کے قریب بازار منعقد کیا گیا ہے۔ ٹی ایم اے حویلیاں کی جانب سے دکانداروں کے لیے کیبنز بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں اور شہر بھر سے تمام ریڑھیوں کو یہاں شفٹ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بازار کا معائنہ کیا، دکانداروں سے بات چیت کی اور انہیں ریٹ لسٹ کے مطابق مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن اور ٹی ایم او حویلیاں سجاد حیدر بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے