سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) سیکرٹری فوڈ کے پی کے لفٹننٹ(ر) خوشحال خان ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان اور ڈی پی او عمران خان کے ہمراہ لکی سٹی اور نورنگ شہر میں قائم رمضان سستا بازاروں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او نے سستے بازاروں کو ہولیس کی جانب سے دی گئی سیکیورٹی کے حوالے سے اگاہ کیا جسکو سیکرٹری فوڈ نے کافی سراہا اور جبکہ ڈپٹی کمشنر نے کوسستابازارکے حوالے سے عوام کوفراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریف کیا جس پر سیکرٹری فوڈ کے پی کے لفٹننٹ(ر) خوشحال خان نے اطمینان کا اظہارکیا۔سستابازارمیں ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے اٹا چینی اور گھی کی فراہمی کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ خوراک کی کوششوں سے سٹال لگائے گئے ہیں۔