ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس سہیل خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ خان نے جمعرات کے روز سخاکوٹ میں تمام یوٹیلیٹی سٹورز کا معائنہ کیا اور روز مرہ استعمال کے تمام اشیائے خوردونوش موجود پایا گیا۔انھوں نے درگئی اور سخاکوٹ بازار وں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر انھوں نے دکانداروں اور تاجر برادری سے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں لوگوں کو خوراکی اشیاء ضلعی انتظامیہ کی مقرر کردہ نرخوں پر وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں سمیت ایس او پیز اور ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے