لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سرکاری امور میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے، کرپشن، بے ضابطگی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی محتسب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے ملاقات کی جس میں محتسب آفس کی کارکردگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی محتسب نے سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ احتساب اور نگرانی کا عمل مزید موثر اور بہتر بنایا جائے، سرکاری امور میں شفافیت سے ہی مساوات ممکن ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سرکاری افسران اور ملازمین عوام کے مسائل میرٹ پر حل کریں، عوامی شکایات کے ازالے کے لیے محتسب آفس کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے