ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر محمد افضل کا خطیب جامع مسجد ڈسٹرک کونسل قاری جابر آفس سپرٹینڈنٹ شوکت کیانی کے ہمراہ عید گاہ میں جارہی صفائی اور تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور عید گاہ میں موجود سٹریٹ لائٹ ٹھیک کروانے اور تعمیراتی کام اور صفائی کے تمام تر انتظات کو جمعتہ الوداع سے قبل از وقت مکمل کرنے کی چیف سینی ٹیشن انسپکٹر کو ہدایت جاری کیں ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی یہ کوشش ہے کہ ہر تہوار پر ایبٹ آباد کے عوام کو صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جائے۔عوام سے درخواست ہے کہ اس کوشش میں ہمارا ساتھ دیجیئے اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔