بلوچستان (مانند نیوز ) حکومت نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں تیزاب گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور کے بیرون ملک علاج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے معاون شاہد رند کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کو مزید خصوصی علاج کے لیے امریکا بھجوایا جائے گا۔ ڈاکٹر ماہ نور کے بیرون ملک علاج کی منظوری وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دی ہے۔

شاہد رند نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان نےاس سلسلے میں ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے معاون نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور کا علاج کراچی کے نجی اسپتال میں ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

شاہد رند نے کہا کہ حکومت متاثرہ ڈاکٹر کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے