اسلام آباد (مانند نیوز) ایران نے بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کروادیا۔

ایران کی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق درخواست دینے والے بحری جہازوں کو گزرنے دیا جائے گا، بحری جہازوں کو یہ سہولت مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں دی جائے گی۔

پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری ذرائع یا غیر مجاز چینلز سے آئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا، تمام ٹرانزٹ درخواستیں کم از کم 48 گھنٹے پہلے جمع کروانا ہوں گی۔

ایرانی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کے مطابق آئندہ 60 روز تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے