چارسدہ (مانند نیوز ڈیسک) چارسدہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لازمی کورونا ویکسنیشن کا 3 روزہ مہم کے تحت تمام افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں 12 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل  شروع کیا گیا ہے جس کے تحت  اب تک ویکسین سے رہ جانے والے افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے۔مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران محکمہ  صحت کے ٹیموں کے ہمراہ  مختلف بازاروں، مارکیٹوں، پٹرول پمپ، ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور آڈوں  پر جا کر 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کئیے جہاں پر انہوں موقع پر لوگوں کی ویکسینیشن کرائی۔ دوسری جانب کورونا لازمی ویکسینیشن کے تین روزہ مہم کو مزید کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسنیشن کے متعلق عوام میں اگاہی پھیلانے کا بھی سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ چارسدہ میں اب تک 6 لاکھ 85 ہزار افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسنیٹ کرنے کے لئے تین روزہ حصوصی مہم شروع کر دی گئی جس کے لئے مجموعی طور پر 215 ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔اس حوالے ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون یقینی بنائے اور گھروں میں موجود تمام افراد اپنے اپ کو ویکسنیٹ کروائیں تاکہ اس موذی مرض پر قابوں پایا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے