پبی (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی کا زیر تعمیر جہانگیرہ سروس ڈیلیوری سنٹر کا معائنہ کیا اور سروس ڈیلیوری سنٹر پر تعمیری کام کا جائزہ لیا, اس موقع پر سی این ڈبلیو حکام اور ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سنٹر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے سی اینڈبلیو حکام کو کام از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں سروس ڈیلیوری سنٹر کو آپریشنلائزکرکے سروس ڈیلیوری سنٹر کو خدمات کی ترسیل کیلئے آن لائن کیا جاسکے۔