پشاور (ماانند نیوز) الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہائی لاسز ٹرانسفارمرز کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔

پیسکو حکام کےمطابق رشید گڑھی کے علاقوں غفور آباد، گڑھی حیات خان اور فضل رحیم میں کارروائی کی گئی اور واجبات کی عدم ادائیگی پر رشید گڑھی کے 4 ہائی لاس ٹرانسفارمرز پر بجلی منقطع کردی۔

پیسکو کے مطابق 4 ٹرانسفارمرز پر 72 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں۔

آپریشن کے دوران بجلی کے 130 سے زائد غیرقانونی کنڈے ہٹائے گئے، جبکہ خیبر پختونخوا میں اب تک 300 سے زیادہ ٹرانسفارمرز منقطع کیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے