اسلام آباد (مانند نیوز) سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سوڈان کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

دونوں ممالک نے سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سوڈان کے وزیرداخلہ نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سوڈان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے