اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ مینارپاکستان پر 21 اپریل کو جلسہ ہرصورت ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے آئی جی پنجاب پولیس سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلئے روٹ اورسکیورٹی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، مینار پاکستان پر جو جلسہ ہو گا اس کا سکیورٹی پلان بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسہ گاہ تک پہنچنے کے حوالے سے روٹ لگا کر سکیورٹی لگائی جائے۔بعدازاں شفقت محمو د  نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے بھی فون پر رابطہ کیا اور تحریک انصاف کے مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت کانوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اجازت کے حوالے سے لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے، مینارپاکستان پر 21 اپریل کو جلسہ ہرصورت ہوگا، انتظامیہ اپنی قانونی اورانتظامی ذمہ داریاں پوری کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے