پشاور(مانند نیوز) ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل ورکر عبدالصمد خان صافی کو ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس پاکستان نے سال 2026 کے لیے چیف کوآرڈینیٹر اسلام آباد مقرر کر دیا ہے۔اس تقرری کا مقصد انسانی حقوق کے تحفظ، سماجی انصاف کے فروغ اور فلاحی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانا ہے۔ عبدالصمد خان صافی سماجی خدمات، عوامی فلاح و بہبود اور انسانیت کی خدمت کے میدان میں اپنی فعال کردار کے باعث ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں، جبکہ مختلف سماجی اور فلاحی منصوبوں میں ان کی خدمات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس پاکستان کے مطابق ادارہ ہمیشہ انسانیت، انصاف اور خدمت کے مشن پر گامزن رہا ہے اور ملک بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ، کمزور اور محروم طبقات کی معاونت، سماجی شعور کی بیداری اور انصاف کی فراہمی کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔عبدالصمد خان صافی کی بطور چیف کوآرڈینیٹر اسلام آباد تقرری پر سماجی، عوامی اور فلاحی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری احسن انداز میں نبھاتے ہوئے ادارے کے مشن کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے