ڈیرہ (مانند نیوز)ضلع ٹانک میں ٹانک وانا روڈ پر پولیس کی بکتر بند (APC) گاڑی کو دیسی ساختہ بارودی مواد (IED) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹانک وانا روڈ پر تھانہ شہید مرید اکبر کی حدود گاؤں گرہ حیات میں
مشہ جان بنگلہ کے قریب پولیس کی اے پی سی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں اے ایس آئی فرید اللہ خان ولد کریم خان، سکنہ ملازئی ٹانک اور پولیس کانسٹیبل اختر زمان ولد صورت خان، سکنہ گل امام ٹانک موقع پر شہید ہو گئے جبکہ پولیس کانسٹیبل قدرت اللہ ولد اسلم، سکنہ نندور ٹانک اور پولیس کانسٹیبل عبدالمالک ولد اول دین، سکنہ مغزئی ٹانک زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی بھاری نفری، بم ڈسپوزل یونٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔شہداء اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا، جہاں زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے