وانا (مانند نیوز ) جماعتِ اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی امیر اسداللہ بہیر نے تحصیل شکئی کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر جماعتِ اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے سابق ضلعی امیر ندیم وزیر اور الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مولانا عمر وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران منعقدہ اجتماعِ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اسداللہ بہیر نے جماعتِ اسلامی کے اغراض و مقاصد، اسلامی، سماجی اور فلاحی خدمات، تنظیمی سرگرمیوں اور جنوبی وزیرستان میں عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی ایک نظریاتی اور عوامی خدمت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، جو ہر مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ دعوتِ دین، دیانت داری، خدمتِ خلق اور اعلیٰ اخلاق کو اپنا شعار بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعتِ اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن مسلسل عملی کردار ادا کر رہی ہیں، اور آئندہ بھی عوام کی بلاامتیاز خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔اسداللہ بہیر نے کہا کہ مضبوط اور منظم تنظیم ہی معاشرے میں مثبت اور دیرپا تبدیلی لا سکتی ہے۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط، باہمی تعاون اور عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بنائیں، لوگوں کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی نوجوانوں کی کردار سازی، معاشرتی اصلاح اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعتِ اسلامی جنوبی وزیرستان کے عوام کی فلاح و بہبود، امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد پہلے سے زیادہ مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔اجتماع کے اختتام پر کارکنان سے تنظیمی امور، مستقبل کی حکمتِ عملی اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے