کھٹمنڈو (مانند نیوز ڈیسک) نیپال میں لاپتہ ہونے والے نجی ایئر لائن کے طیارے میں سوار تمام 22 افراد کی لاشیں مل گئیں جبکہ بلیک باکس بھی مل گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ حادثے میں مرنے والے افراد کی لاشوں کی شناخت کا عمل شروع ہوگیا۔ترجمان نیپالی فوج کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار طیارے کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے۔نیپال میں نجی کمپنی کا چھوٹا طیارہ اتوار کو پرواز کے کچھ دیر بعد لاپتہ ہوگیا تھا، جس میں 19مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 13 نیپالی شہری، 4 بھارتی، 2 جرمن اور پائلٹ سمیت 3 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔خیال رہے کہ لاپتہ طیارے کا ملبہ گزشتہ روز مل گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے