چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ پا کستان کو انگریزی قانون اور انکے پیروکاروں نے لوٹا ہے سب مسلوں کا حل اسلامی نظام ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراھیم ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری تحصیل امیر سلطنت یار ایڈوکیٹ عطاء اللہ ایڈوکیٹ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پا کستان کو فرنگی قانوں اور انکے مانے والے پیروکاروں مافیاز اور کرپٹ لوگوں نے75 سالوں سے لوٹا اور یر غمال بنا یا انہوں نے کہا کہ ازادی کو سات دیائیاں گزر گئیں لیکن ہم ازادی کے بجائے غلامی کیطرف جارہے ہیں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے اور پا کستانیوں کے قاتل ریمنڈڈیوس کو باعزت رہائی دی گئی ہے جو کہ باعث شرم ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ انگریزی قانون میں سالہ سال فیصلے پڑے ہیں بروقت انصاف اور سرعام سزائیں نہ ہونے کیوجہ سے ائے روز قتل وغارت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے پروفیسر محمد ابراھیم نے کہا کہ گزشتہ اور موجودہ حکومت نے مہنگائی بے روزگاری لا قانو نیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں جماعت اسلامی اسلامی نظام کے لئے جدوجہد میں مصروف ہے لہذا عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔