پشاور (مانند نیوز)  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یومِ شہدائے خیبرپختونخوا پولیس کے موقع پر پولیس لائنز پشاور کا دورہ کیا، جہاں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے یادگارِ شہدائے پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب اور درجاتِ بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہدائے پولیس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کی قربانیاں امن، قانون کی حکمرانی اور وطن کے دفاع کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال جرأت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ گورنر نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی عزت، تکریم اور فلاح و بہبود ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہدائے پولیس کا لہو ملک میں امن، استحکام اور عوام کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی اور وطن کے امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے