پشاور(مانند نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر میں دودھ میں ملاوٹ کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران نمایاں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان کے فوڈ سیفٹی آفیسرمصعب جاوید کو تعریفی اعزاز سے نواز دیا گیا۔تقریب میں خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کاشف جیلانی اور ڈائریکٹر آپریشنز محمد یوسف نے شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ اور تعریفی سند پیش کی۔ اس موقع پر حکام نے کہا کہ عوام کو خالص، معیاری اور محفوظ دودھ کی فراہمی حکومتِ خیبر پختونخوا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔حکام کے مطابق یہ خصوصی مہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری حکومتِ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر جولائی 2026 کے دوران صوبہ بھر  کی طرح مردان میں مؤثر انداز میں چلائی گئی، جس کے دوران دودھ کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر انسپکشن، سیمپلنگ اور قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ فوڈ سیفٹی آفیسرمصعب جاوید نے ماہ جولائی کے دوران ملاوٹ میں ملوث عناصر پر مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ 65 ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کیا گیا۔ اسی طرح 305 دودھ کے نمونوں کی جانچ کی گئی، 4 دودھ بردار ٹینکر ضبط کیے گئے اور مصنوعی دودھ تیار کرنے والے 2 یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔فوڈ سیفٹی حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی اسی شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو محفوظ، معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔تقریب کے اختتام پر اعزاز حاصل کرنے والے افسر نے ڈائریکٹر جنرل کاشف جیلانی، ڈائریکٹر آپریشنز محمد یوسف، حکومتِ خیبر پختونخوا اور اپنی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز انفرادی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی مشترکہ محنت، پیشہ ورانہ لگن اور عوامی خدمت کے جذبے کا اعتراف ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے