اسلام آباد (مانند نیوز) واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا چوتھا دور ہوا جس میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکا نے داعش خراسان، القاعدہ، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک  نے سرحدی سیکیورٹی مضبوط بنانے اور دہشت گرد سہولت کار نیٹ ورکس کے خاتمے پر تبادلۂ خیال کیا۔

پاکستان اور امریکا نے خطے میں امن، خوش حالی کے لیے انسدادِ دہشت گردی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے