لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر طنزیہ وار کردیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ متحرک رہنے والی حنا پرویز بٹ نے ایک بار پھر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنادیا۔حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایکس اور وائے کے بعد عمران خان کی اے بی سی پوری ہی نہیں ہو رہی تھی، زرداری صاحب نے پوری کر دی۔ن لیگی رہنما نے قہقہے والے ایموجی کے ساتھ اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ نیازی ایس، وائے کا رونا روتا رہا، زیڈنے گیم ڈال دی۔انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی کا بدلہ لے لیا، ان کو ایسا سرپرائز دیا کہ برسوں یاد رکھیں گے۔