راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران راولپنڈی کوآنکھیں دکھانے کے قابل نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ6ماہ اسمبلی کاکورم پورانہیں ہوااپنی ذات کیلئے نیب ترامیم کیسے پاس کرا لیں، قوم پہلے ہی مہنگائی سے مررہی ہے جوہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی وہ سردی سے مررہی ہے،معیشت ناک آؤٹ اوردیوالیہ ہونیوالی ہے،مزیدایک کروڑلوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے گریبان سے پکڑ لیاہے،حکمرانوں نے سعودی عرب اورچین کا نام بے جا استعمال کیا،روس سے تیل منگوانے کیلئے حوصلہ چاہیے۔حکمران راولپنڈی کوآنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔مسئلہ پنڈی کا ہے،پنڈی والے30نومبرتک حل کرلیں گے۔سیٹ بیلٹ باندھ لیں،احتساب انتخاب دونوں ہونگے مزید 15دن ٹویٹرپرہوں۔انہوں نے کہا کہ ارشدشریف کے جسم پر12زخم اور4ناخن غائب یہ قومی المیہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے